جنت مرزا کی بہن کا ’’سادگی‘‘ سے صرف 30 لاکھ روپے میں شادی کا اعلان
Web Desk
31 January 2026
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی آئندہ شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ انجم کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریب منعقد کریں گی۔
حالیہ گفتگو کے دوران شادی کے منصوبوں سے متعلق سوال پر علشبہ انجم نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو اہم مراحل، یعنی نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی۔ ان کے مطابق غیر ضروری دکھاوے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی جائے گی۔
اسی گفتگو میں علشبہ انجم نے اپنے ملبوسات کی قیمتوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، شرٹ 10 ہزار روپے میں لی گئی جبکہ جوتوں کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے ہے۔
علشبہ انجم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی۔ متعدد صارفین نے ان کے سادگی کے فیصلے کو سراہا، تاہم صارفین کی اکثریت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو واقعی سادہ شادی کہا جا سکتا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026