عمران خان کی صحت سب سے اہم، نظام میں انسانیت نظر نہیں آتی: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
30 January 2026
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز یہاں موجود ہیں اور عمران خان کی صحت سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانچ دن تک یہ کہا جاتا رہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان اور ان کے عملے سے ملاقات ہوئی ہے، مگر اس پورے نظام میں کہیں بھی انسانیت نظر نہیں آتی۔
انہوں نے میڈیکل رپورٹ سے متعلق بتایا کہ کہا گیا ہے رپورٹ بند لفافے میں عمران خان اور ان کی بہنوں کو دی جائے گی۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان کی صحت کے معاملے پر ہم مکمل طور پر تاریکی میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب رپورٹ سامنے آئے گی تو اس پر فیصلہ خاندان کرے گا کہ کس ڈاکٹر کو دکھانا ہے یا آئندہ کیا اقدام کرنا ہے، کیونکہ یہ خاندان کا استحقاق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بہنیں اور رفقا مسلسل آتے رہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ عمران خان کی ناحق قید ختم کی جائے، جھوٹی سزائیں اور مقدمات واپس لیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026