برطانیہ میں ہر بالغ شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی
Web Desk
29 January 2026
برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر بالغ شخص کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ مختصر کورس 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جائے گا اور اس میں سکھایا جائے گا کہ کس طرح کام کے مقامات پر AI ٹولز کا بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ حکومتی اقدام بزنس ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل کر چکا ہے۔ تربیت کے نتیجے میں ورکرز کو معمول کے روزمرہ کاموں سے فراغت ملے گی اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل AI فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔
وزراء کا خیال ہے کہ برطانیہ جی سیون ممالک میں سب سے تیزی سے AI کو اپنانے والا ملک بنے گا، جبکہ ورکرز ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026