احمد علی بٹ کی بھارتی مصنف و شاعرجاوید اختر پر کڑی تنقید
Web Desk
29 January 2026
پاکستان کے معروف اداکار، میزبان اور کامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف و شاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے۔”
احمد علی بٹ اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر وائرل اور متنازع موضوعات پر رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فن کے لیے ایک داغ بن چکے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے اور ان کی بہت عزت کی گئی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بیان دیا، جس کے بعد احمد علی بٹ نے کہا کہ انہیں بھارتی فنکاروں سے عزت کی توقع نہیں اور وہ ہماری عزت کے مستحق نہیں۔
احمد علی بٹ نے مزید کہا، “میں پُرسکون انسان ہوں، لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیتے ہیں اور وہ نفرت کا جواب دیتا ہے، تو وہ ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026