LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

ایف بی آر نے کسٹمز افسروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا

Web Desk

28 January 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے بغیر اجازت سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرز عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔

ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایستبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ آفس میمورنڈمز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بورڈ نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری ہر صورت لازم ہے۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، تاکہ سرکاری اداروں کی نمائندگی کے دوران آن لائن مناسب پروٹوکول اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرکاری اہلکاروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال کے دوران پیشہ ورانہ، ذمہ دارانہ اور اخلاقی رویہ برقرار رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے ہے۔