LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات کو سراہا گیا

Web Desk

28 January 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال اور وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے انسداد پولیو کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کرس ایلیاس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جاری اقدامات سے جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بل گیٹس کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعمیری مشاورت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

ملاقات میں انسداد پولیو کے تحت عوامی آگاہی، ویکسین کی فراہمی، اور ملک بھر میں پولیو ٹیموں کی رسائی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور وفاقی وزرا نے وفد کو موجودہ اقدامات اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو حالیہ تقرری پر مبارکباد بھی دی گئی۔