LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

سینیٹ اجلاس:  27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

Web Desk

10 November 2025

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ رپورٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے ایوان میں پیش کی اور بتایا کہ کمیٹی نے بل میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے مطابق، بل میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، اور کمیٹی نے ممبران کے علاوہ خصوصی دعوت پر دیگر ارکان کو بھی اجلاس میں بلایا۔ انہوں نے بتایا کہ ترمیم میں ججز کی خودکار ریٹائرمنٹ ختم کر دی گئی ہے اور اب سپریم جوڈیشل کونسل فیصلے کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم اگر صدر انتخاب لڑ کر پبلک آفس ہولڈر بنتا ہے تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا اور پبلک آفس کے ختم ہونے کے بعد امیونٹی بحال ہو جائے گی۔
فاروق ایچ نائیک نے مزید بتایا کہ غیر منتقلی یا ٹرانسفر تسلیم نہ کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا، جبکہ آئینی ترمیم میں عدلیہ کی آزادی اور احتساب کے درمیان توازن کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کو ایوان میں واپس لانے کی ہدایت کی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان اجلاس میں شریک ہو گئے۔ کمیٹی نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے ساتھ پیش رفت کرنے کا بھی اعلان کیا۔