یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ پر درآمدی ڈیوٹی مقرر
Web Desk
24 January 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے استعمال ہونے والی یو ایس بی، فلیش ڈرائیوز اور میموری کارڈز پر نئی پرائس ویلیوایشن مقرر کر دی ہے، جس کے تحت درآمدی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق چین سے درآمد کی جانے والی 16 جی بی یو ایس بی پر 0.78 ڈالر جبکہ چین کے علاوہ دیگر ممالک سے درآمد شدہ 16 جی بی یو ایس بی پر 1 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد ہو گی۔
اسی طرح چینی امپورٹڈ 32 جی بی یو ایس بی پر 0.87 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے درآمد شدہ 32 جی بی یو ایس بی پر 1.13 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق چین سے درآمد کی گئی 64 جی بی یو ایس بی پر 1.17 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے آنے والی 64 جی بی یو ایس بی پر 1.52 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد ہو گی۔چین سے منگوائی جانے والی 128 جی بی یو ایس بی پر 2.60 ڈالر اور چین کے علاوہ دیگر ممالک سے درآمد کی جانے والی 128 جی بی یو ایس بی پر 3.38 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ چین سے درآمد شدہ 512 جی بی یو ایس بی پر 3.99 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے امپورٹڈ 512 جی بی یو ایس بی پر 5.18 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔اسی طرح چین سے درآمد کی جانے والی 1 ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر 7.64 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے آنے والی 1 ٹی بی یو ایس بی پر 9.93 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔چین سے امپورٹڈ 2 ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر 14.76 ڈالر اور چین کے علاوہ دیگر ممالک سے درآمد شدہ 2 ٹی بی یو ایس بی پر 19.18 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس کا مقصد درآمدی اشیاء کی درست قیمت کے تعین اور ریونیو میں اضافہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026