صبا قمر کی مریم نواز کے عوامی اقدامات اور ترقیاتی وژن کی بھرپور تعریف
Web Desk
23 January 2026
لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبے میں عوامی خدمات، بہتر حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی کھل کر تعریف کی ہے۔
صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بہتر حکمرانی، عوامی فلاح اور ترقی کے لیے اٹھایا جانے والا ہر مثبت قدم قابلِ تعریف ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی سب کے فائدے میں ہوتی ہے اور وہ خواہش رکھتی ہیں کہ پنجاب اور اس کے عوام کے لیے یہ مثبت رفتار اسی طرح جاری رہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں صوبائی حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پورے پنجاب میں سیور کورز کی تنصیب اور سیور لائنوں کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، تاکہ عوامی تحفظ بہتر بنایا جا سکے اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔
وزیراعلیٰ کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شیئر کیا۔ اسی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ انہوں نے پنجاب بھر میں مثبت تبدیلیاں محسوس کی ہیں اور وزیراعلیٰ کا حالیہ خطاب ترقی کے لیے سنجیدہ اور حقیقی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سہولت بازار منصوبے کو بھی ایک مؤثر عوامی فلاحی اقدام قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف معیاری اشیائے خور و نوش مناسب قیمتوں پر فراہم کر رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق 30 جون 2026 تک مزید 30 سہولت بازار قائم کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے کو ہر تحصیل تک پھیلانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، تاکہ ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026