LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی کے آخری لمحات پر بنی فلم آسکر کے لیے نامزد

Web Desk

23 January 2026

فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کو بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹگری میں آسکر کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ فلم غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے دوران پھنس جانے والی فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی پر مبنی ہے۔

فلم کے ہدایتکار کاوتر بن ہانیا ہیں، جبکہ سعودی عرب کے ریڈ سی فنڈ نے اس کے پروڈکشن میں تعاون کیا۔ فلم کی کہانی ہند رجب اور اس کے چھ رشتہ داروں کے اسرائیلی فوج سے فرار کی کوشش اور ان کے آخری لمحوں پر مرکوز ہے۔

اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں جواکین فینکس، بریڈ پٹ، جوناتھن گلیزر اور الفونسو کورون جیسے نام شامل ہیں۔ آسکر نامزدگی کے اعلان پر ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نامزدگی فلم کی تخلیقی محنت اور وژن کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

فلم ستمبر 2025 میں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی اور اسے سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی ملا، جو فیسٹیول کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔