معروف اداکار الیاس جاوید 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Web Desk
22 January 2026
بنگلہ دیش میں اردو سنیما سے وابستہ معروف اداکار اور ہدایتکار الیاس جاوید طویل علالت کے بعد بدھ کے روز 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر اردو سنیما کے شائقین اور فلمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق الیاس جاوید نے ڈھاکا کے علاقے اُتارا میں واقع ایک اسپتال میں آخری سانس لی، جہاں وہ کینسر کے طویل علاج کے بعد زیر علاج تھے۔ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ڈولی چودھری نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
الیاس جاوید کا شمار اردو فلمی دنیا کے اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشرقی پاکستان کے سنہری دور میں اردو سنیما کو شناخت دی۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں بطور ڈانس ڈائریکٹر فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔
انہوں نے 1964 میں اردو فلم ’نئی زندگی‘ سے بطور اداکار اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا، جس کے بعد متعدد اردو فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے۔ الیاس جاوید نے بنگالی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بنگلہ دیش کی فلمی صنعت میں ایک اہم ثقافتی کردار ادا کیا۔
فلمی حلقوں کے مطابق الیاس جاوید کی وفات اردو سنیما کے ایک عہد کے اختتام کے مترادف ہے۔ وہ کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں میں ایک باوقار اور یادگار شخصیت کے طور پر زندہ رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026