LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

سیف سٹیز نے جعلی اور فِشنگ ای چالان سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کرا دیں

Web Desk

22 January 2026

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جعلی ای چالان ویب سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی، 100 سے زائد فِشنگ سائٹس بلاک

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کی جانب سے جعلی اور فِشنگ ای چالان ویب سائٹس کے خلاف بھرپور اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے ای چالان کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروا دی گئی ہیں۔

بلاک کی گئی جعلی ویب سائٹس میں echallan-psca.top، pscae challan.com، echallanpunjab.com، pscae challan.vip سمیت متعدد مشکوک ڈومینز شامل ہیں، جو ای چالان کی آڑ میں شہریوں سے غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کر رہی تھیں۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق یہ جعلی ویب سائٹس شہریوں کو گمراہ کر کے مالی فراڈ میں ملوث تھیں، لہٰذا شہریوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ای چالان کی تصدیق اور ادائیگی کے لیے صرف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ
👉 echallan.psca.gop.pk
یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی کے نام پر بنائی گئی جعلی ویب سائٹس کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔