LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو ہراساں کرنے اور جعلی کالز، ای میلز کا انکشاف، قونصل خانہ نیویارک نے الرٹ جاری کر دیا

Web Desk

9 November 2025

نیویارک سمیت مختلف امریکی ریاستوں میں پاکستانی کمیونٹی کو ہراساں کرنے اور فراڈ کی منظم کارروائیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیونٹی کے متعدد افراد نے مشکوک فون کالز اور فیک ای میلز موصول ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں جن میں خود کو پاکستانی قونصل خانے، ایف آئی اے یا پاکستانی حکام کا نمائندہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستانی کمیونٹی کو ایسی فیک ای میلز بھی بھیجی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیویارک آرہی ہیں اور کمیونٹی کو ان سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ ای میل ملتے ہی درجنوں افراد مقام پر روانہ ہوئے، جبکہ کچھ نے فون کالز کے ذریعے تصدیق بھی کی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ایسا کوئی پروگرام موجود ہی نہیں تھا اور یہ پورا سلسلہ فیک تھا۔

اس کے علاہ مزید تشویشناک صورتحال بھی اس وقت سامنے آئی جب کچھ کمیونٹی ممبران کو مشکوک فون کالز موصول ہونا شروع ہوئیں جن میں کہا جاتا کہ پنجاب میں آپ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اپنی پوزیشن واضح کریں۔ بعض متاثرین کے مطابق ان کالز کے ذریعے طویل کانفرنس کالز کروائی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب پولیس افسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کال میں موجود ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی نے بتایا کہ ان کالز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، خاص طور پر نیویارک اور نیوجرسی کے شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کمیونٹی میں خوف و تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ ان ہراسانی کی فیک کالز اور شکایات پر امریکا پاکستانی قونصل خانے نے الرٹ جاری کردیا ہے
نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے نے ان تمام رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔قونصل خانے کے مطابق قونصل خانہ کوئی بھی غیر ضروری یا بلا طلب کالز نہیں کرتا
ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگی کبھی فون یا واٹس ایپ پر نہیں مانگی جاتی، موصول ہونے والی مشکوک کالز اور ای میلز مکمل طور پر فیک ہیں،حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمیونٹی ایسے تمام رابطوں کی فوراً رپورٹ کرے۔قونصل خانے نے یہ بھی بتایا کہ بعض جعلی عناصر سرکاری اداروں کے نام اور شناخت استعمال کرتے ہوئے کمیونٹی کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اور بعض اوقات جعلی یونیفارم یا دستاویزات بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
پاکستانی قونصل خانے نے کمیونٹی کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع آفیشل ای میلز پر بھیجی جائے تاکہ اس طرح کی فیک کالز اور ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں