گوگل نے جیمینی میں “پرسنل انٹیلیجنس” کے ساتھ نئی AI سہولت کا آغاز کر دیا
Web Desk
21 January 2026
برسوں سے ڈیجیٹل منصوبہ بندی ایک مشکل کام محسوس ہوتی رہی ہے۔ چاہے یہ خاندان کے لیے تعطیلات کا منصوبہ ہو یا کسی خاص یاد کو تلاش کرنا، لوگوں کو ایک “ہیومن راؤٹر” کی طرح کام کرنا پڑتا تھا — مسلسل ای میلز، تصاویر اور میپس کے درمیان سوئچ کرتے ہوئے۔
گوگل اب اس کام کو آسان بنا رہا ہے اور حال ہی میں جیمینی میں بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں پرسنل انٹیلیجنس متعارف کروائی گئی ہے۔ یہ AI کی ایک نئی سہولت ہے جو آپ کی روزمرہ زندگی کو منظم کرنے اور آپ کے پسندیدہ گوگل ایپس میں موجود معلومات کو پروسیس کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
روایتی AI کے برعکس جو صرف انٹرنیٹ پر موجود معلومات جانتا ہے، پرسنل انٹیلیجنس آپ کی ذاتی دنیا کو سمجھتا ہے اور آپ کے زیادہ استعمال ہونے والے ایپس کا تجزیہ کرتا ہے۔ Gmail، Google Photos، اور YouTube جیسے ایپس کو محفوظ طریقے سے لنک کرکے، جیمینی ایک ایسا ذاتی اسسٹنٹ بن جاتا ہے جو آپ کی مخصوص ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے۔
پرنسل انٹیلیجنس بہت سے کام آسان بنا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، سفر کی منصوبہ بندی کا دباؤ لیں۔ اب آپ کو فلائٹ کنفرمیشنز کے لیے درجنوں ای میلز تلاش کرنے یا پسندیدہ ریستوران کی تصاویر کے لیے برسوں پرانی گیلریز میں سکرول کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ جیمینی سے مدد مانگ سکتے ہیں، جو Gmail میں آپ کی سفر کی تاریخیں دیکھ سکتا ہے، Google Photos میں آپ کی پسندیدہ تصاویر سے آپ کا “مزاج” سمجھ سکتا ہے، اور ایک منفرد اور مربوط سفرنامہ تیار کر سکتا ہے جو آپ کے انداز اور شیڈول کے مطابق ہو۔
مزید برآں، گوگل نے پرسنل انٹیلیجنس کو پرائیویسی فرسٹ کے اصول کے تحت بنایا ہے۔ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہے اور ڈیفالٹ کے طور پر بند ہے۔ صارفین کو ہر وقت اختیار ہے کہ وہ کون سے ایپس لنک کرنا چاہتے ہیں اور وہ چیٹ ہسٹری کو بھی کسی بھی وقت حذف کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ صرف Gmail کنیکٹ کرنا چاہیں یا YouTube کے دلچسپیوں کو بھی شامل کرنا چاہیں تاکہ بہتر ورک آؤٹ ویڈیوز تلاش کر سکیں، فیصلہ ہمیشہ صارف کے ہاتھ میں ہے۔
یہ فیچر ابھی بیٹا میں ہے اور امریکی صارفین کے لیے Google AI Pro اور AI Ultra سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہو چکا ہے۔ گوگل کا منصوبہ ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو مزید ممالک، زبانوں اور مفت ٹیر تک بھی وسعت دی جائے
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026