گوگل کا صارفین کو کروم براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ
Web Desk
21 January 2026
گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم کیلئے ایک انتہائی اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں تاکہ ممکنہ سکیورٹی خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔
گوگل کے مطابق اس نئی اپ ڈیٹ میں کروم براؤزر میں موجود متعدد ایسی سکیورٹی خامیوں کو درست کیا گیا ہے جنہیں ہیکرز صارفین کے خلاف استعمال کر سکتے تھے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ حالیہ کروم بلڈز میں ان کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد فوری طور پر اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔
اگرچہ گوگل نے سکیورٹی مسائل کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے بعض خامیاں انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں اور بروقت اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں صارفین کی ذاتی معلومات اور سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026