LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

جولائی تا ستمبر: ٹک ٹاک نے پاکستان کی 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

Web Desk

19 January 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں مالی سال 2025–26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان میں حذف کی جانے والی ویڈیوز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ان میں سے 99.8 فیصد ویڈیوز پیشگی طور پر شناخت کر کے ہٹائی گئیں، جبکہ 95.9 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دی گئیں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی زیادہ تر نگرانی کا کام انجام دے رہی ہے، جبکہ انسانی ٹیمیں اپیلوں، ماہرین سے مشاورت اور بدلتی صورتحال پر فوری ردعمل جیسے معاملات دیکھتی ہیں۔

عالمی سطح پر اسی سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں 20 کروڑ 40 لاکھ ویڈیوز حذف کیں، جو مجموعی اپ لوڈ ہونے والے کانٹنٹ کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔