LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع

Web Desk

19 January 2026

لاہور کی سیشن کورٹ نے جوا ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی، جس میں عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی اور کہا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں۔

عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ عروب جتوئی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔