سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
Web Desk
19 January 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرحِ سود میں مزید کمی کی بازگشت اور مجموعی جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 75 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 4 ہزار 670 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی کشیدگی اور مالیاتی بے یقینی کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کی جانب تیزی سے رجوع کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026