LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم

Web Desk

18 January 2026

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ کے اصولی تصورات سے مکمل طور پر متفق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ امن بورڈ کی تفصیلات، جیسے ڈھانچہ، کام کا طریقہ، مالی وسائل اور دیگر اہم امور ابھی طے ہونا باقی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس پر تفصیلی کام کیا جائے گا۔
مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا غزہ میں موجود انسانی مشکلات کو کم کرنے کے لیے جو ممکن ہوگا، کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس منصوبے پر کئی ہفتے قبل ہی کینیڈا سے بات چیت کی تھی، اور اب اس پر باقاعدہ کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ بورڈ غزہ میں امن اور معاشی استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہوگا اور اس پر عمل درآمد شفاف اور مؤثر انداز میں ہونا چاہیے۔