انٹارکٹیکا میں جمی برف کے نیچے چھپی دنیا کا خفیہ نقشہ منظر عام پر آ گیا
Web Desk
18 January 2026
سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں جمی ہوئی برف کے نیچے چھپی دنیا کا تفصیلی نقشہ تیار کر کے منظر عام پر لے آئے ہیں۔
یہ نیا نقشہ انٹارکٹیکا کی زمین میں موجود پہاڑوں، وادیوں اور میدانی علاقوں کو بے نقاب کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
تحقیق میں محققین نے سیٹلائٹ ڈیٹا کو گلیشیئر کی نقل و حرکت سے متعلق موجود معلومات کے ساتھ ملا کر انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے چھپی زمین کی شکل اور خصوصیات کا تخمینہ لگایا۔
نقشے کے ذریعے برف کے نیچے بلند و بالا پہاڑ، وادیاں اور دیگر زمین کی اہم خصوصیات سامنے آئی ہیں۔
تحقیق کے سربراہ اور ایڈنبرا یونیورسٹی کے گلیشیولوجسٹ، رابرٹ بنگھم، نے بتایا کہ برف کے بہاؤ کی حرکیات کو سمجھنے کے لیے بیڈراک کی درست نقشہ سازی نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہ برف کے پگھل کر سمندر میں بہنے کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیڈراک کے درست نقشے کی مدد سے برف کے بہاؤ اور اس کے سطح سمندر میں اضافے پر اثرات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکتا ہے، جو مستقبل کی موسمیاتی پیش گوئیوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026