LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

Web Desk

17 January 2026

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے، جن میں سے 15 کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ ایج گروپ میں شامل ہیں، جو ملکی ترقی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اب تک 8 لاکھ خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دی جا چکی ہے، جبکہ اتنی ہی تعداد ڈیجیٹل والٹ سسٹم کا حصہ بن چکی ہے۔ حکومت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور پاکستان کی برینڈنگ کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہماری قومی معیشت تیزی سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی جانب بڑھ رہی ہے اور نیشنل لیول فیڈریشن کی اونرشپ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

شیزا فاطمہ کے مطابق ٹیکنالوجی کا اصل مقصد عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا ہے، جہاں پبلک سروسز ریڈ ٹیپ ازم اور کرپشن کے بغیر فراہم کی جا سکیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہتر اور مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں 3 لاکھ بچوں کو تربیت دی گئی، جبکہ رواں سال ساڑھے سات لاکھ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس تعلیمی نظام متعارف کرایا جائے گا۔