وینزویلا کی اپوزیشن لیڈرنے اپنا نوبل انعام ٹرمپ کوپیش کردیا
Web Desk
16 January 2026
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مَچاڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اپنا نوبل امن انعام امریکی صدر کو پیش کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مَچاڈو نے باہر ہسپانوی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا ’ہم صدر ٹرمپ پر اعتماد کر سکتے ہیں۔‘ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں مَچاڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام ’باہمی احترام کا ایک شاندار مظاہرہ‘ ہے۔صدر ٹرمپ نے مَچاڈو سے ملاقات کو ’اعزاز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ’حیرت انگیز خاتون‘ ہیں جنھوں نے بہت کچھ سہا ہے۔وائٹ ہاؤس نے ایکس پر صدر ٹرمپ اور مَچاڈو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں صدر ٹرمپ وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا نوبل انعام کا تمغہ تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026