LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

طورخم بارڈر پر کسٹمز کی بڑی کارروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

Web Desk

12 January 2026

طورخم: کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے ایک خالی ٹرک سے ہزاروں کارتوس اور میگزین برآمد کر لیے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائی کسٹم کلیکٹر اپریزمنٹ اور ایڈیشنل کلیکٹر امیر حمزہ چیمہ کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ مشتبہ ٹرک کو معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا، جہاں تفصیلی تلاشی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

حکام نے اسلحہ فوری طور پر قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ گاڑیاں ہوتی ہیں جو پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان خاندانوں کا سامان افغانستان لے جاتی ہیں اور واپسی پر خالی واپس آتی ہیں، جنہیں سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔