LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان

میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے: حمیرا چنا

Web Desk

11 January 2026

معروف پاکستانی پلے بیک گلوکارہ حمیرا چنا نے میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور جانبداری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواقع چند مخصوص فنکاروں تک محدود ہو چکے ہیں جبکہ تجربہ کار گلوکاروں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیورٹ ازم اس حد تک عام ہو چکا ہے کہ بار بار انہی چند ناموں کے ساتھ کام کیا جاتا ہے اور دیگر باصلاحیت فنکار پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔ حمیرا چنا نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی اس رویے کا سامنا کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ضرور ہے مگر حقیقت یہی ہے اور ضروری ہے کہ انڈسٹری اصل صلاحیت کو ترجیح دے اور تمام فنکاروں کو ساتھ لے کر چلے۔