LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

معروف بھارتی صحافی پاکستان کی مہمان نوازی اور محبت کے معترف

Web Desk

10 January 2026

بھارت اور پاکستان کے پنجاب خطے کے درمیان محبت، ثقافتی قربت اور باہمی احترام کی ایک طویل اور مضبوط تاریخ رہی ہے، جس کا اظہار آئے روز دونوں ممالک کی معروف شخصیات اپنے تجربات کے ذریعے کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں نامور بھارتی مصنفہ اور سینئر صحافی شیبا اسلم فہمی نے اپنے پوڈکاسٹ ’کنٹو پرنتو ود شیبا‘ میں پاکستان کے بارے میں نہایت مثبت اور دل کو چھو لینے والے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج تک ایسا کوئی بھارتی نہیں ملا جو پاکستان سے ہو کر آیا ہو اور پھر اس کے خلاف بات کرے۔”

شیبا اسلم فہمی کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی شہری ہمیشہ وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، محبت اور خلوص کے قصے سناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹرز اور مشہور شخصیات بھی متعدد بار یہ ذکر کر چکی ہیں کہ پاکستانی دکاندار کئی مواقع پر ان سے پیسے لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

اسی پوڈکاسٹ میں ان کے ساتھی، ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی شِو اندَر سنگھ نے بھی 2024 میں پاکستان کے دورے کا دلچسپ تجربہ شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی دوستوں نے انہیں اتنے زیادہ تحائف دیے کہ انہیں اضافی سوٹ کیس خریدنا پڑا، جو دکاندار نے خوشی سے مفت دے دیا۔

شِو اندَر سنگھ نے بتایا کہ ایک دکاندار نے ان سے کپڑوں کی قیمت لینے سے انکار کیا، انہیں ملک شیک پلایا اور ڈیڑھ گھنٹے تک اپنی دادی کی کہانیاں سنائیں کہ کس طرح وہ لدھیانہ سے لاہور پہنچیں۔

ان کے مطابق پاکستانی عوام بھارتی فلموں، اداکاروں اور پنجابی ثقافت سے گہری محبت رکھتے ہیں، اور یہی مشترکہ تہذیبی و ثقافتی رشتہ دونوں جانب کے پنجاب کو آج بھی مضبوطی سے جوڑے ہوئے ہے۔