سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب میں براڈ بینڈ فراہمی کا فیصلہ
Web Desk
9 January 2026
لاہور: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیٹلائٹ براڈ بینڈ سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمان نے کی۔
اجلاس میں پنجاب کو سیٹلائٹ بیم کے ذریعے تیز ترین براڈ بینڈ فراہم کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی این ٹی سی، ڈی جی سپارکو اور سیکرٹری آئی ٹی پنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے پاکستان کی جدید قومی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب قومی سیٹلائٹ سے براڈ بینڈ حاصل کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، جبکہ شمالی اور جنوبی پنجاب میں دو ہفتوں کے اندر ڈیمو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ چھ ماہ کے اندر صوبے کے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے براڈ بینڈ فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے عوام کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026