حلب میں شامی فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان جھڑپیں، شہری علاقوں پر گولہ باری، 9 جاں بحق
Web Desk
8 January 2026
شام کے شہر حلب میں شامی سرکاری افواج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دونوں جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کے دوران 9 شہری جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے شیخ مقصود اور اشرفیہ کے علاقوں میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملے شروع کیے ہیں۔ ایک شامی فوجی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ کارروائیاں ایس ڈی ایف کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایف نے حلب کے المیدان علاقے کو توپ خانے اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے شہری آبادی کو نقصان پہنچا۔ شام کی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں میں 9 شہری جاں بحق اور 55 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تاہم ایس ڈی ایف کے میڈیا آفس نے حکومتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شامی افواج مسلسل تیسرے روز بھی اشرفیہ کے رہائشی علاقوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے گولہ باری کر رہی ہیں، جس سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر
16 October 2026
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
16 October 2026
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
16 October 2026