LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

پی ایس ایل ٹیموں کی نیلامی میں 5 امریکی کمپنیوں نے حصہ لیا: محسن نقوی

Web Desk

8 January 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہونے والی نیلامی پی ایس ایل، پی سی بی اور پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جبکہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں امریکا سے پانچ کمپنیوں نے بھی حصہ لیا، جو پاکستان پر بڑھتے عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی فرنچائزز کے مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کے لیے بطور پاکستانی خوشی کا دن ہے اور یہ پی سی بی اور اس کی ٹیم کی اجتماعی کامیابی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فواد سرور پاکستانی ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں، مگر پاکستان سے ان کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ یہاں آکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو کریڈٹ دیا جنہوں نے امریکا میں روڈ شوز کا انعقاد کیا۔ ان کے مطابق آج کا دن پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں امریکی شراکت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی کرکٹ کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں آسٹریلیا، پاکستان اور امریکا ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں، اور انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آنے والا سرمایہ پاکستان میں کھیلوں پر خرچ ہوگا، نیلامی میں چار سے پانچ بڈرز امریکی کمپنیاں تھیں، اور امریکا کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پوری قوم اس پیش رفت پر خوش ہے۔ ان کے مطابق آج صرف نیلامی نہیں ہوئی بلکہ یہ پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے، پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ ایونٹ نہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھروسے کی علامت ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اب حیدرآباد اور سیالکوٹ میں اسٹیڈیم بنانے کا موقع آگیا ہے۔ پی ایس ایل میں اب آٹھ ٹیمیں ہیں اور پہلے انہی کو مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید کا جواب باتوں سے نہیں بلکہ کام کر کے دیتے ہیں، پی ایس ایل جو پہلے نقصان میں تھی اب نفع کی طرف جا رہی ہے اور اس کا فائدہ عوام کو دکھائیں گے۔

اس موقع پر ایف کے ایس گروپ کے مالک فواد سرور نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے اور ان کا بچپن کا خواب پورا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

او زی گروپ کے مالک حمزہ مجید نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے پاس پہلے ایئرپورٹ تھا اور اب کرکٹ ٹیم بھی آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ پی ایس ایل سیزن 11 جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔