LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدر آباد 175، آٹھویں سیالکوٹ 185 کروڑ میں فروخت

Web Desk

8 January 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے جبکہ آٹھویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی، وفاقی وزرا، سابق و موجودہ کھلاڑیوں اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں نیلامی میں حصہ لینے والے 9 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا۔ نیلامی میں وسیم اکرم نے آکشنر کے فرائض انجام دیے۔ ٹیموں کے لیے بیس پرائز 110 کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ بولی میں کم از کم ایک کروڑ روپے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔

ابتدائی مرحلے میں ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے کی بولی دے کر پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حاصل کی، جس کے لیے حیدرآباد شہر کا انتخاب کیا گیا۔ نیلامی کے دوسرے اور آخری مرحلے میں اوزی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم خریدی، جس کا نام سیالکوٹ رکھا گیا۔

نیلامی سے قبل تقریب میں حالیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پر پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کیں۔ ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے جبکہ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو 9 کروڑ روپے دیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کی ایک دہائی چیلنجز اور کامیابیوں سے بھرپور رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنی بقا کی جنگ نہیں بلکہ مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے ٹیموں، کھلاڑیوں، اسپانسرز، فرنچائزز اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت پی ایس ایل آج دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک ہوگا، جبکہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔