LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

فائزہ حسن کا صبا فیصل کے وائرل بیان پر ردعمل

Web Desk

6 January 2026

فائزہ حسن، جو طویل عرصے سے ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے صبا فیصل کے اُس وائرل بیان پر بات کی جس میں صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بہو کو سسرال میں سونے سے پہلے بھی اجازت لینی چاہیے۔

اس حوالے سے فائزہ حسن نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر صبا فیصل سے کبھی نہیں ملیں، تاہم انہوں نے وائرل کلپ ضرور دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں ڈراموں میں اکثر زہریلے اور منفی کردار ادا کیے اور وہ یہ سمجھتی تھیں کہ نند، ساس یا سسرالی مسائل جیسے کردار صرف فکشن تک محدود ہوتے ہیں، مگر جب انہوں نے ایسے کردار نبھائے تو ناظرین کے پیغامات سے انہیں اندازہ ہوا کہ بہت سے لوگ ان کہانیوں سے خود کو جوڑتے ہیں۔

فائزہ حسن نے مزید کہا کہ اب انہیں اس بات کا بخوبی ادراک ہو گیا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی بہت سی ناانصافیاں ہوتی ہیں جو سراسر غلط ہیں۔ ان کے مطابق یہ نظام اکثر زہریلا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ہر رشتے کو ذاتی اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے، جو جوائنٹ فیملی میں اکثر میسر نہیں آتی۔

انہوں نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک جوائنٹ فیملی سسٹم کا واحد فائدہ مالی بچت ہے، اس کے علاوہ وہ اسے ایک صحت مند یا مثالی نظام نہیں سمجھتیں۔