نعت خواں و ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 9ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
Web Desk
7 December 2025
جنید جمشید کی آواز جتنی نرم اور میٹھی تھی شخصیت بھی ویسی ہی تھی، انہوں نے جو بھی کلام پڑھا وہ سننے والوں کے دل میں اتر گیا، 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں آنکھ کھولنے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور بطور پاپ گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
پہلے ہی البم کی ریلیز نے جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، ان کا گیت دل دل پاکستان بے حد مقبول ہوا، سال 2004ء میں جب جنید جمشید شہرت کی بلندیوں پر تھے تو انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا اور دین کی تبلیغ میں مصروف ہو گئے۔
جنید جمشید نے نعتیہ کلام پڑھ کر لوگوں کےدل جیت لیے، 2005ء میں جنید جمشید نے اپنی خوبصورت آواز میں پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جسے بہت پذیرائی ملی، شوبز ہو یا دین کا راستہ، جنید جمشید نے عزت، دولت، شہرت سب کمایا، گلوکاری چھوڑ کر مبلغ بنے تو لوگوں کو دین کی دعوت دی۔
سال 2014ء میں جنید جمشید کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے
متعلقہ عنوانات
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
لندن: معروف گلوکاروں کے جعلی ریکارڈز بیچ کر لاکھوں کمانے والے شخص کو تین سال کی جیل
23 September 2026