فائیو جی سروس تاخیر کا شکار، پی ٹی اے کو تاحال سمری موصول نہ ہوسکی
Web Desk
7 January 2026
پاکستان میں جدید فائیو جی سروس کے آغاز کا عمل ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے فائیو جی سے متعلق سمری کی منظوری کے باوجود تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ پالیسی ڈائریکٹیو موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی اور سروس لانچ کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 25 دسمبر 2025 کو وفاقی کابینہ نے فائیو جی سمری کی منظوری دی تھی، تاہم یہ سمری تحریری شکل میں اتھارٹی کو موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ منظوری کے بعد سمری میں رد و بدل کا امکان ہوتا ہے، اس لیے پی ٹی اے اس وقت تک حتمی کارروائی شروع نہیں کر سکتی جب تک منظور شدہ سمری باضابطہ طور پر ارسال نہ کی جائے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق سمری موصول ہونے کے بعد انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا جائے گا، جس میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے قواعد و ضوابط، آکشن رولز اور تکنیکی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے بعد ہی سپیکٹرم نیلامی کا باقاعدہ عمل شروع کیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں موبائل سروسز کیلئے تقریباً 274 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب ہے، جبکہ فائیو جی سروس کیلئے مجموعی طور پر 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ سپیکٹرم میں مزید 300 میگا ہرٹز شامل ہونے سے فائیو جی کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
سپیکٹرم نیلامی کے بعد موبائل آپریٹرز ملک بھر میں اپنے بی ٹی ایس ٹاورز پر فائیو جی بینڈز فعال کریں گے، جبکہ سمارٹ فون کمپنیاں بھی پاکستان میں دستیاب سپیکٹرم کے مطابق نئے موبائل فونز متعارف کرانے اور موجودہ ڈیوائسز اپ گریڈ کرنے کا عمل شروع کریں گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی سروس میں تاخیر سے ڈیجیٹل معیشت، آئی ٹی سیکٹر اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔ کاروباری اور ٹیکنالوجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فائیو جی سمری کی فوری ترسیل یقینی بنائی جائے تاکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026