معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا چھوڑے 30 برس بیت گئے
Web Desk
26 August 2026
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سدا بہار اور معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی آج 30 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 1 جنوری 1953ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی خالدہ ریاست نے 70 کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ’نامدار‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، جبکہ ڈرامہ ’بندش‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہوں نے ’پناہ‘، ’دشتِ تنہائی‘، ’اب تم جا سکتے ہو‘، ’ہاف پلیٹ‘ اور ’پڑوسی‘ جیسے یادگار ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں اپنی ورسٹائل اور بے مثال اداکاری کا لوہا منوایا۔ سنجیدہ اور مزاحیہ ہر طرح کے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والی یہ باصلاحیت فنکارہ 26 اگست 1996ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گئی تھیں، تاہم وہ اپنی لازوال فنکاری کے باعث آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026