2025 شوبز ستاروں کیلئے خوشیوں بھرا سال، کئی فنکار رشتۂ ازدواج میں منسلک
Web Desk
31 December 2025
سال 2025 پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کے لیے خوشیوں اور نئی شروعات کا پیغام لے کر آیا۔ ایک وقت تھا جب فنکاروں کی شادیوں میں ساتھی اداکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی، تاہم اب یہ روایات بدل چکی ہیں اور شادیاں زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر آتی ہیں۔
رواں برس فلموں اور ڈراموں کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کی۔ دونوں نے فروری 2025 میں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
اسی طرح پاکستان شوبز کے دو مقبول نام ماورا حسین اور امیر گیلانی بھی 2025 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ماورا حسین نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں ہونے والی شادی کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن کے کیپشن نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی بھی رواں برس ملک سے باہر انجام پائی۔ نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد بتایا جاتا ہے اور یہ شادی پسند کی شادی قرار دی جا رہی ہے۔
عالمی سطح پر ایوارڈ یافتہ اداکار احمد علی اکبر بھی 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی، جس کی خبر سامنے آتے ہی مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
اس کے علاوہ اداکار و ماڈل عمر شہزاد، گلوکارہ آئمہ بیگ اور مقبول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادیوں نے بھی سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی۔
یوں سال 2025 پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے کامیابیوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں، نئی زندگیوں اور یادگار لمحات کا سال ثابت ہوا۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026