ایف بی آر کو ٹیکس ہدف میں کمی، پہلی ششماہی میں 335 ارب روپے کا شارٹ فال
Web Desk
1 January 2026
اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلی ششماہی میں ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران 6 ہزار 489 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 6 ہزار 154 ارب روپے وصول کر سکا، جس سے 335 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ ہوا، ذرائع نے بتایا۔
ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں بھی ٹیکس وصولی ہدف سے تقریباً 25 ارب روپے کم رہی۔ دسمبر میں 1,446 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1,421 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ 828 ارب روپے انکم ٹیکس سے حاصل ہوئے، جبکہ سیلز ٹیکس کی وصولی 434 ارب روپے رہی۔ کسٹمز ڈیوٹی سے 123 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 72 ارب روپے سے زائد وصولی ہوئی۔
دسمبر میں ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 38 ارب روپے ادا کیے گئے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر نے دسمبر کے آخری دن 305 ارب روپے کی بڑی ادائیگیاں کیں۔
سالانہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے سے کم کرکے 13 ہزار 979 ارب روپے کر دیا گیا، جس پر نظرثانی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے کی گئی۔ آئی ایم ایف اگلے ہفتے ایف بی آر کی ٹیکس کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آمدن ہدف سے کم رہنے کے باعث اگلی سہ ماہی میں نئے ٹیکس اقدامات متوقع ہیں اور شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل طور پر حکومتی اخراجات میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ٹیکس آمدن میں کمی سے بجٹ خسارے سمیت دیگر مالیاتی اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026