ایران نے اسپیکر باقر قالیباف کو چین کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا
Web Desk
17 May 2026
تہران: ایران نے اہم سفارتی اقدام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تقرری حال ہی میں کی گئی ہے اور اس کے تحت وہ چین سے متعلق قومی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس تقرری کی سفارش صدر مسعود پزشکیان نے کی تھی جسے بعد ازاں اعلیٰ سطحی منظوری حاصل ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نئی ذمہ داری کا دائرہ کار ماضی کے نمائندوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع اور مختلف ہے۔
تاہم اس حوالے سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026