ایئرکرافٹ انجنیئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل، بین الاقوامی پروازیں بند، مسافر پریشان
Web Desk
3 November 2025
کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور گزشتہ رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی۔ متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجنیئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی ای او پی آئی اے کے رویے میں بہتری تک وہ اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے۔ اسی وجہ سے متعدد قومی و بین الاقوامی پروازیں روانہ نہ ہوسکیں یا تاخیر کا شکار رہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے انجنیئرز کے اس اقدام پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے سی ای او کی ہدایت پر چیف ایچ آر افسر کو احتجاج میں شامل انجنیئرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ سی ای او نے واضح کیا ہے کہ فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل انجینئرنگ خدمات دیگر ایئر لائنز سے حاصل کی جارہی ہیں اور جلد فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجنیئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ اقدام دراصل قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیاروں کی سیفٹی کو بہانہ بنا کر منصوبہ بندی کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا ایک مذموم عمل ہے، پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے اور ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم کے زمرے میں آتا ہے، جس پر کارروائی کی جائے گی۔
احتجاج اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی کے باعث فلحال فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر انتظار کی کیفیت میں موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026