زرعی ترقیاتی بینک میں بڑے پیمانے پر مالی فراڈ، بےضابطگیوں کا انکشاف قرضوں کی عدم ریکوری کی شرح 44 فیصد یعنی 80 ارب 62 کروڑروپےتک پہنچ گئی
Web Desk
30 June 2026
زرعی ترقیاتی بینک کسانوں کی مدد کرنے اور ملک میں زراعت کو فروغ دینے کے بجائے خود مالی بے ضابطگیوں اور انتظامی ناکامیوں کی علامت بن گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کردہ حالیہ آڈٹ رپورٹ میں بینک کے اندر اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں، غیر منصفانہ قرضوں کی تقسیم اور اقربا پروری کے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق، ایک انتہائی چونکا دینے والے واقعے میں ایک 78 سالہ عمر رسیدہ شخص کو میرٹ اور قواعد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کی خطیر تنخواہ پر بینک میں آئی ٹی (IT) کنسلٹنٹ تعینات کر دیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک نے اپنے 577 ارب روپے کے مجموعی اثاثوں میں سے 71 فیصد یعنی 414 ارب روپے کی بھاری رقم کسانوں کو دینے کے بجائے حکومتی سیکیورٹیز میں لگا دی، جس سے بینک نے 81 ارب روپے کا منافع تو کمایا، لیکن غریب کسانوں کو قرضوں کی فراہمی صرف 29 ارب 50 کروڑ روپے تک محدود رکھی گئی۔
علاوہ ازیں، قرضوں کی تقسیم میں شدید صوبائی تعصب اور غیر منصفانہ رویہ پایا گیا۔ گزشتہ 5 برسوں میں تقسیم کیے گئے 364 ارب روپے کے قرضوں میں سے 307 ارب 50 کروڑ روپے صرف پنجاب میں بانٹے گئے۔ صرف سال 2024ء میں جاری ہونے والے 72 ارب روپے کے قرضوں کا 85 فیصد حصہ بھی پنجاب کو ملا، جبکہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کو مجموعی طور پر صرف 15 فیصد قرضے دیے گئے۔ جعلی کاغذات اور ڈیفالٹ کا حجم: آڈٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی اور بھرتیوں کے نظام میں سنگین خامیاں موجود ہیں، جبکہ بینک کے قرضوں کی عدم ریکوری (ریکوری نہ ہونے) کی شرح 44 فیصد یعنی 80 ارب 62 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ڈیفالٹ کر جانے والے قرضوں کا حجم 53 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ میں جعلی کاغذات، انشورنس کلیمز اور فیک دستاویزات پر من پسند افراد کو قرضوں کی منظوری کے ٹھوس شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چند لاکھ روپے سے جانوں کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا، کاہنہ بستی سانحہ پر حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید
3 July 2026
آڈیالہ جیل کا قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
3 July 2026
وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ
3 July 2026
28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش
3 July 2026
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے
3 July 2026
آزاد کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہی ہوں گے، جو کرپشن میں ملوث پایا گیا، وہ وزیر نہیں رہےگا: عبدالعلیم خان
3 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت
3 July 2026
دبئی پولیس نے وائرل ’مائیکرو ویو اوون سلائم‘ ٹرینڈ سے خبردار کردیا
3 July 2026