LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت

Web Desk

3 July 2026

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تجہیز و تکفین میں شرکت کی۔ تہران میں مصروفیات کے بعد وزیراعظم اپنے طے شدہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستانی قیادت نے تہران کے گرینڈ مصلا امام خمینی آمد پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیر دفاع سے بھی علیحدہ ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شامل تھے۔

رسومات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور وفد کے دیگر ارکان نے مرحوم سپریم لیڈر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انہیں ملتِ اسلامیہ کے لیے خدمات پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم لیڈر کے صاحبزادے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان اور برادر ایرانی عوام کے ساتھ اس قومی سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔ تہران میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف استنبول روانہ ہو گئے۔