LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ

Web Desk

3 July 2026

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت اور آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران سے اپنے طے شدہ سرکاری دورے پر ترکیے (استنبول) روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں منعقدہ عالمی رہنماؤں کے خصوصی تعزیتی اجتماع میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کی۔ اس اہم وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ ملکی حکام نے بھی اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے تمام ارکان نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ایرانی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہید رہبرِ اعلیٰ کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت، تدبر اور دور اندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی بے مثال رہنمائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ اور علاقائی امن کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ تہران میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے استنبول روانہ ہو گئے۔