LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

چند لاکھ روپے سے جانوں کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا، کاہنہ بستی سانحہ پر حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید

Web Desk

3 July 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور کے علاقے کاہنہ بستی عیدگاہ کا دورہ کیا اور دو روز قبل پیش آنے والے المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور حکومت چند لاکھ روپے کا معاوضہ دے کر اپنی ذمہ داریوں سے مبرّا نہیں ہو سکتی۔

متاثرہ والدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ وزیراعظم شہباز شریف کا حلقہ ہے، اس کے باوجود یہاں بنیادی انفراسٹرکچر کا نام و نشان نہیں۔ سڑکوں کی حالت اس قدر ابتر تھی کہ حادثے کے بعد ایمبولینسیں موقع پر نہ پہنچ سکیں، جس کے باعث والدین اپنے شدید زخمی بچوں کو موٹر سائیکلوں پر اسپتال لے جانے پر مجبور ہوئے اور متعدد معصوم بچے راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ مزید برآں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب متاثرہ بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صرف دو ڈاکٹرز موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعلیٰ کی آمد پر ٹریکٹر چلا کر سڑک کو عارضی طور پر درست کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کے اس حصے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے حکومت اپنی تشہیری مہم اور اشتہارات تو چلا رہی ہے لیکن زمینی سطح پر غریب عوام کو نہ مناسب سڑکیں میسر ہیں اور نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات۔

تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اور جو سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں انہیں بھی صاف پانی اور معیاری تعلیم میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم تنخواہوں پر اساتذہ بھرتی کر کے قوم کے مستقبل کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ سانحے کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی مستقل مالی و سماجی معاونت سمیت علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے۔