LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے

Web Desk

3 July 2026

ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری: 26 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی، این ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کر دیے

اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین صورتحال پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے جیسے حادثات میں مزید 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ اسپیل کے آغاز یعنی 26 جون سے لے کر اب تک بارشوں سے متعلقہ مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، جاں بحق ہونے والے ان 17 افراد میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، جن میں 8 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین ہیں۔

ملک میں جاری اس سیلابی اور مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے اور تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی بارشوں کے دوران کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں اور برساتی نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔