معروف عالم ناصر مدنی کی نمازِ جمعہ کے دوران اچانک طبیعت بگڑگئی، اسپتال منتقل
Web Desk
3 July 2026
خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے قبل خطاب کرتے ہوئے معروف عالمِ دین اور انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول مذہبی مقرر علامہ ناصر مدنی اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث بیہوش ہو کر منبر سے گر پڑے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہانیاں کی ایک مقامی مسجد میں پیش آیا جہاں علامہ ناصر مدنی جمعہ کا خطبہ دینے میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیہوش ہونے سے چند لمحے قبل علامہ ناصر مدنی نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کیا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہی وہ نڈھال ہو کر منبر پر گر گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مسجد میں موجود ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید اور دیگر انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں سنبھالا۔ علامہ ناصر مدنی کو مسجد میں ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم حالت بہتر نہ ہونے اور تشویشناک صورتحال کے پیش نظر انہیں فوری طور پر مزید علاج و معالجے کے لیے ملتان کے بڑے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026