پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے ان میں حصہ لینا چاہیے تھا،، گورنر پنجاب
Web Desk
3 July 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو آزاد کشمیر کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے ان میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تھا، کیونکہ انتخابی میدان کو خالی چھوڑ دینا کسی بھی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور سے لے کر آج تک تمام تر نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود کبھی جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا اور وہ ہمیشہ جمہوری نظام کا حصہ رہی ہے۔
آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اس لیے جب بھی اس نوعیت کے چیلنجز یا معاملات سامنے آئیں تو بہترین اور واحد راستہ صرف بامقصد بات چیت ہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے ایکشن کمیٹی بھی تھوڑی لچک کا مظاہرہ کرے اور حکومت بھی مثبت رویہ اختیار کرے تاکہ تمام مسائل خوش اسلوبی اور امن و امان کے ساتھ حل ہو سکیں۔
سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ جب تک پارٹی میں رہے، اچھے انداز میں رہے اور پارٹی بھی انہیں اپنے ساتھ لے کر چلنے کی خواہشمند تھی، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہو سکا۔
عوام میں جانے اور موجودہ سیاسی منظرنامے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جو لوگ آج یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ عوام میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، اس غلط روایت کی ابتدا بھی انہوں نے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے کھرے لفظوں میں کہا کہ یہ سب ‘مکافاتِ عمل’ ہے، انسان جیسا کرتا ہے، آخرکار ویسا ہی بھرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026