زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم سیریز کے بعد وطن واپس روانہ
Web Desk
17 May 2026
کراچی: زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس روانہ ہو گئی۔
ٹیم کی روانگی کراچی سے شام 5 بج کر 50 منٹ پر ہوئی۔ سیریز کے دوران مہمان ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا جبکہ کھلاڑیوں نے پاکستان میں اپنے قیام کو خوشگوار قرار دیا۔
زمبابوے ویمن ٹیم کی کپتان نومویلو سبانڈا نے کہا کہ پاکستان میں ان کے لیے ہر چیز بہت اچھی رہی اور یہاں کھیل کر انہیں خوشی ہوئی، وہ مستقبل میں دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنا چاہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران تمام کھلاڑیوں نے کھیل سے بھرپور لطف اٹھایا اور ماحول کو بہت مثبت پایا۔
کپتان کے مطابق پاکستان میں انہیں بے حد محبت اور پذیرائی ملی جبکہ یہاں کے کھانوں سے بھی انہوں نے خوب لطف اٹھایا۔
سیریز کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مہمان نوازی کو بھی زمبابوے ٹیم نے سراہا۔
مہمان ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
22 August 2026
لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی
22 August 2026
الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان
22 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026