بھارتی اداکارہ زریں خان کی والدہ انتقال کرگئیں
Web Desk
8 April 2026
بالی ووڈ اداکارہ زریں خان کی والدہ پروین خان 65 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مرحومہ گزشتہ کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں کا شکار تھیں اور طبیعت بگڑنے کے باعث ان کے اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جو ان کی وفات کا سبب بنا۔ اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پروین خان 8 اپریل 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ ورسووا، ممبئی میں ادا کی گئی، جس میں شوبز شخصیات، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ زریں خان اپنی والدہ سے انتہائی گہری وابستگی رکھتی تھیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔ اس دکھ کی گھڑی میں زریں خان نے مداحوں اور خیر خواہوں کی جانب سے ملنے والی تعزیتی پیغامات اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اس عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026