LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی جناح ائیرپورٹ: امیگریشن کاونٹرز پر عملہ غائب ، مسافر پریشان لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا رمضان کے استقبال پر خصوصی اعلان بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع متحدہ عرب امارات نے رمضان میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا امن کی ضمانت نہ ملی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نمیبیاکو شکست دے کر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا ملکی تجارت کو بڑا دھچکا، سات ماہ میں برآمدات 35.21 فیصد تک گر گئیں عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے: عظمیٰ بخاری فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد

اقوام متحدہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا،جرمنی ،اٹلی کے سربراہان کی رمضان المبارک پرمبارکباد

Web Desk

18 February 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امید، مدد اور بہتر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کا وقت ہے۔

برطانوی بادشاہ شاہ چارلس نے رمضان المبارک کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ یہ مقدس مہینہ صبر، ہمدردی، سخاوت اور روحانی غور و فکر کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کی دعا کی اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک برداشت، یکجہتی اور انسان دوستی کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کورنی نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے روحانی مضبوطی، خیرات اور کمیونٹی سروس کا مہینہ ہے۔کینیڈا مذہبی آزادی اور تنوع کو اپنی طاقت سمجھتا ہے۔

جرمن چانسلر فریڈک مرز نے رمضان کے موقع پر اپنے پیغام میں امن، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اٹلی کے صدر سر گیئو میٹریلا نے رمضان المبارک کو انسانی اقدار، قربانی اور باہمی یکجہتی کا مہینہ قرار دیا۔