عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت
Web Desk
18 February 2026
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں، یہ مت بھولیں، عدم اعتماد لانا اور پھر اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وزارتوں اور اختیارات کے بجائے خدمت کی سیاست کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مفاد دراصل پاکستان کا مفاد ہے، “پاکستان ہے تو ہم ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ صدر بن کر انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا اور وزارتیں اس لیے نہیں لیں کہ پارٹی کو مضبوط کرنا مقصود تھا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے جیل کے دوران کبھی ہڑتال کی کال نہیں دی اور صبر و تحمل سے کام لیا۔ پنجاب میں گروپنگ اور کوتاہیاں پارٹی کی کمزوری کا سبب بنیں، جنہیں ختم کر کے تنظیم کو مضبوط بنانا ہوگا۔
انہوں نے سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس پارٹی رہنماؤں کے لیے کھلا ہے اور وہ ہر وقت دستیاب رہتے ہیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ وہ نواب شاہ سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوتے ہیں اور تمام رہنماؤں کو عوامی خدمت پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بغیر کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہوتی، اس لیے عوام سے رابطہ مضبوط رکھنا ضروری ہے۔
صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں اب تک سوا چار ہزار نہریں پختہ کی جا چکی ہیں اور پندرہ برسوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد پل تعمیر کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026