نیو یارک پولیس ہیڈکوارٹر میں رمضان کے آغاز پر کریسنٹ مون لائٹنگ تقریب منعقد
Web Desk
18 February 2026
نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر ون پولیس پلازہ میں رمضان المبارک کے آغاز پر دوسری سالانہ “کریسنٹ مون لائٹنگ” تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسلم پولیس افسران اور اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ روایت گزشتہ برس مسلم آفیسرز سوسائٹی کی جانب سے شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد رمضان کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرنا اور محکمے کے اندر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے دوران چاند کی علامتی روشنی روشن کی گئی، جس کے بعد افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نیو یارک پولیس میں رواداری اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو ہزار سے زائد مسلم افسران خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں نمایاں تعداد پاکستانی نژاد افسران کی بھی ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس روایت کو آئندہ برسوں میں مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے
29 August 2026
امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ
29 August 2026
لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ
29 August 2026