امریکی صدرکی دنیابھرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد
Web Desk
18 February 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے دنیابھرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے رمضان المبار کے موقع پر جاری کردہ خصوصی صدارتی پیغام میں رمضان المبارک کو روحانی تجدید اور عبادت کا مقدس مہینہ قراردیاگیاہے۔
امریکی صدرکی جانب سے پیغام میں کہاگیاہے کہ نماز، روزہ اور خیرات مشترکہ انسانی اقدارہیں۔ رحم ، عاجزی اور ہمدردی ماہ صیام کی بنیادہیں۔ صدرٹرمپ نےکہاکہ رمضان میں مسلمان عبادت، روزہ، دعا اور خیرات میں مشغول رہتے ہیں کیوں کہ یہ خدا کی نعمتوں پر شکر بجا لانے کا مقدس مہینہ ہے۔
۔امریکی صدرکاکہناتھاکہ مذہبی آزادی کسی بھی قوم کی طاقت اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ امریکی انتظامیہ ہرشہری کو بلاخوف مذہب پر عمل کی آزادی دینے کےلیے پُرعزم ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں دنیا بھرمیں امن، اتحاد اورخوشحالی کی دعاکرتے ہوئے گھریلو خوشیوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
متعلقہ عنوانات
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
30 August 2026
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026